The news is by your side.

پیاسے چولستان کی آہ و بکا

0

صحرائے چولستان میں پانی کی کمی باعث سینکڑوں مویشیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے ۔ اگر صورتحال کو قابو کرنے کی کوشش نہ کی گئی تو کوئی انسانی المیہ بھی جنم لے سکتا ہے ۔

چولستان آنے والی نہریں بھی خشک پڑی ہیں اور 3 ہزار سے زائد تالاب بھی سوکھ گئے ہیں جس وجہ سے وقت کا پہیہ اور معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں ۔

چولستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے 50 سے زائد بھیڑیں ہلاک ہوچکی ہیں ۔

پانی کی فراہمی کے لئے چولستان کی عوام سراپا احتجاج ہیں اور حکمرانوں سے فوری نوٹس لیکر پانی کی فراہمی کو ممکن بنانے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شریف نے چولستان کی صورتحال پر متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔ اس کے علاوہ محکمہ لائیو اسٹاک اور وائلڈ لائف جانوروں کے تحفظ کے لئے بھی ضروری اقدامات کا حکم جاری کیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے چولستان کی صورتحال پر 24 گھنٹے کی نگرانی کی ہدایات کے ساتھ عوامی ریلیف پر کسی کوتاہی کو برداشت نہ کرنے کی تنبیہ بھی کہ ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.