محکمہ تعلیم سندھ نے محکمہ کی 12 گاڑیوں کی واپسی کے لئے چیف سیکریٹری سندھ سے مدد طلب کی ہے جن کی مالیت دو کروڑ سے زائد بتائی جارہی ہے ۔
میڈیا ذروئع کے مطابق سابق وزیر تعلیم سعید غنی کے زیر استعمال ایک ، جام مہتاب ڈہر کے پاس دو سرکاری گاڑیاں ہیں ۔
ان کے علاوہ ایک سابق وزیر کا اسٹاف افسر بھی سرکاری گاڑی استعمال کررہا ہے ۔ سابق اسپیشل سیکریٹری رفعیہ حلیم نے بھی سرکاری گاڑی کو ذاتی استعمال کے لئے مختص کیا ہوا ہے اور ابھی تک ان کے زیر استعمال ہے ۔
نثار کھوڑو کے پی آر او بھی سرکاری گاڑی محکمہ کو واپس کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں اور ان کی گاڑی کے پیٹرول اور مرمت کے اخراجات بھی محکمہ برداشت کررہا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.