جنوبی افریقہ اور بھارت کے مابین کھیلے جانے والے کیپ ٹاون ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کی ۔
جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم جسپریت بمراہ کی نپی تلی باؤلنگ کے آگے ٹک نا سکی اور صرف 210 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ بھارت کو پہلی اننگ میں 13 رنز کی برتری حاصل ہوئی ۔ بمراہ نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں ۔ بھارت نے اپنی دوسری اننگ کا مایوسانہ آغاز کیا اور صرف 58 کے مجموعی اسکور پر اس کے 4 بیٹرز پویلین پہنچ گئے ۔ کوہلی اور رشبھ پنٹ کے مابین ایک اچھی شراکت داری دیکھنے میں آئی اور دونوں نے 94 رنز کی شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کو 198 رنز کے ہدف تک پہنچنے میں مدد کی ۔ کوہلی صرف 29 رنز ہی بنا پائے تاہم دوسرے اینڈ پر رشبھ نے ناقابل شکست سینچری اسکور کی اور جنوبی افریقہ کے لئے 212 رنز کا ہدف مقرر کیا ۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو جینسن نے 4 اور ربادا نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
جنوبی افریقہ کی اننگ کا آغاز بھی اچھا نہیں تھا ان کے اوپنر ایڈن مرکرم صرف 16 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ دوسری وکٹ کی شراکت میں کپتان ڈین ایلگراور کیگن پیٹرسن نے بھارتی باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔ دونوں نے 78 رنز کی شراکت قائم کی ۔ ایلگر 30 رنز بنا کر بمراہ کی وکٹ بن گئے ۔
پیٹرسن 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ ان کے بعد وکٹ سنبھالنے والے دونوں بیٹرز ڈوسن اور ٹیمبا باووما نے ذمہ دارانہ اننگ کھیلتے ہوئے اپنی وکٹیں محفوظ رکھیں یوں جنوبی افریقہ نے 3 وکتوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کرلیا ۔
پیٹرسن میچ کے ساتھ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔
یاد رہے کہ میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔
تبصرے بند ہیں.