The news is by your side.

ٹی20 : آسٹریلیا نے سری لنکا کو زیر کرلیا

گزشتہ شب ہونے والے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرادیا ۔

دونوں ٹیمیں اپنے پہلے میچ میں فتحوحات بٹور چکی تھیں ۔ آسٹریلیا جنوبی افریقہ اور سری لنکا بنگلہ دیش کو ہرا چکا تھا ۔ گزشتہ روز کا میچ دونوں کے لئے ہی اہم تھا ۔

اپنے اہم میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی جو سری لنکن کے حق میں اچھی ثابت نہیں ہوئی ۔ سری لنکا کی اننگ کا آغاز اچھا نہ تھا صرف 15 کے مجموعی اسکور پر ان کی پہلی وکٹ گرگئی ۔ کوشل پریرا اور اسلانکا نے دوسری وکٹ کی شراکت میں تیزی سے اسکور میں اضافہ کیا اور ٹیم کا مجموعی اسکور 9ویں اوور میں 75 تک پہنچا دیا ۔

پاور پلے کے بعد جب لیگ اسپنرز کی باری آئی تو سری لنکن کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی ۔ آسٹریلوی باؤلر ایڈم زامپا نے سری لنکا کے دونوں سیٹ کھلاڑیوں کو اپنی نپی تلی باؤلنگ سے باندھ کر رکھ دیا ۔ انہوں نے 10ویں اوور میں ہی اسلانکا اور آنے والے بیٹرفرنانڈو کو پویلین کی راہ دکھادی ۔

سری لنکن ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز کا ہدف ہی سیٹ کرپائی ۔ سری لنکا کی جانب سے پریرا اور اسلانکا 35 ، 35 رنز اور راجا پاکسے 33 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹاک ، پیٹ کمنز اور ایڈم زامپا نے 2 ، 2 کھلاڑی آؤٹ کئے ۔

آسٹریلیا نے مقررہ ہدف 17ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر جوڑ لیا ۔ آسٹریلیوی اوپنر ڈیوڈ وارنزر 65 رنز اور ایرون فنچ 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔

تبصرے بند ہیں.