The news is by your side.

ٹیلی کام صارفین کے لئے موبائل ایپ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹیلی کام صارفین کی سہولت کے لئے صارف دوست کمپلیمینٹ مینجمنٹ سسٹم موبائل ایپلیکیشن میں متعارف کروایا ہے ۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ یہ ایپ گوگل پلے اور ایپل ایپ اسٹور پر دستیاب ہے ۔

اس ایپ کا مقصد ٹیلی کام سروسز سے متعلق عوامی شکایات کو آسان طریقہ سے رجسٹر کروانے میں سہولت فراہم کرنا ہے ۔

اس ایپ کی بدولت موبائل صارفین ٹیلی کام سروسز ، موبائل ریجسٹریشن ، ڈیوائس آئڈینٹیفکیشن ، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم ، ویب مواد کی رپورٹنگ اور چوری شدہ فون کی بلاکنگ جیسے مسائل سے متعلق شکایات بغیر کہیں جائے درج کرواسکتے ہیں ۔

مذکورہ ایپ صارف کو اپنی شکایات کو ٹریک کرنے اور شکایات کے حل کے لئے رائے دینے کی اجازت بھی فراہم کرتی ہے ۔

اس ایپ میں صارفین ککی آگاہی و معلومات کے لئے مختلف مسائل پر پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی شامل کئے گئے ہیں ۔

پی ٹی اے سی ایم ایس ایپ کا اجراء پی ٹی اے کی نئی روش اور صارفین کی ضروریات کے بارے میں ترقی پسند حل کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے ۔

صارفین پی ٹی اے کی اس ایپ پر ویب انٹرفیس اور پی ٹی اے کے کنزیومر سپورٹ سسٹم کے ٹول فری نمبر کے ذریعہ بھی اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.