The news is by your side.

ملکہ برطانیہ کا 70 سالہ دور حکومت اور باربی ڈول

0

بین القوامی کھلونے بنانے والی کمپنی میٹل نے ملکہ برطانیہ کے 70 سالہ دور حکومت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اپنے کلیکشن میں کوئین الزبتھ جیسی ڈول شامل کی ہے ۔

سفید رنگ کے گاؤن میں ملبوس نیلے رنگ کی پٹی کے ساتھ چھوٹے ربنوں اور تمغوں سے مزین اس باربی ڈول کے سر پر ایک تاج بھی موجود ہے جو ملکہ برطانیہ نے اپنی شادی کے دن پہنا تھا ۔

یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ 21 اپریل کو اپنی زندی کے 96 سال پورا ہونے کی سالگرہ منا چکی ہیں ۔

کوئین الزبتھ سال 1952 میں اپنے والد جارج ششم کی وفات کے بعد تخت سنبھالا تھا ۔ وہ برطانیہ کی تاریخ کی طویل ترین مدت تک رہنے والی حکمران ہیں ۔

یہ باربی ڈول پلاٹینئم جوبلی کی باضابطہ تقریبات کے موقع پر جون کے شروع میں لندن کے اسٹورز میں دستیاب ہوگی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.