خیبر پختون خوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے نتائج الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردئیے ہیں ۔
ویب سائٹ کے جاری نتائج کے مطابق پشاور کے بلدیاتی انتخابات میں سٹی کونسل کی 130 نشستوں میں سے 123 نشستوں کے نتائج سامنے آئے جن میں اکثریت سیٹوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ۔ دوسرے نمبر پر عوامی نیشنل پارٹی کے نمائندے رہے اور تیسری پوزیشن پر جے یو آئی ایف کے امیداوار براجمان ہوئے ۔
ستی کونسل کے انتخابات میں 39 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے 32 امیدواروں نے کامیابی سمیٹی ۔ جے یو آئی ایف کے 13 امیدوار جبکہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی 11 ، 11 امیدواروں کے ساتھ چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر رہیں ۔
نتائج کے حساب سے جماعت اسلامی کے 4 امیدوار اور مسلم لیگ ن کے 3 امیدوار کامیاب قرار پائے ۔
تبصرے بند ہیں.