لاہور ہائی کورٹ نے راوی اربن پراجیکٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا
2 جنوری 2021 کو لاہور ہائی کورٹ نے انوائرمنٹ امپیکٹ اسیسمنٹ کے بغیر راوی ریور اربن پروجیکٹ کو تعمیر کرنے سے روک دیا تھا۔
لاہور ہائی کورٹ نے راوی اربن پراجیکٹ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ پراجیکٹ کے منتظموں نے اراضی کے حصول کے لئے قانون کی پاسداری کو ملحوظ نہیں رکھا ۔
لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی بینچ نے راوی اربن سے متعلق درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ کیا ۔
ہائی کورٹ نے اعتراض کیا کہ منصوبہ کے لئے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا جبکہ ماسٹر پلان بھی مقامی حکومت سے مشاورت کے بغیر بنایا گیا ۔
عدالت نے اراضی کے حصول سے متعلق کہا کہ منصوبہ کے لئے اراضی کے 1894 کے قانون کے خلاف ورزی کرتے ہوئے زمین کو حاصل کیا گیا ۔
اس کے علاوہ آرٹیکل 120 کے خلاف ورزی کرتے ہوئے ماحولیاتی قوانین کو نظر انداز کیا گیا اور پراجیکٹ کے لئے گیر قانونی طور پر قرضہ حاصل کئے گئے ۔
یاد رہے کہ راوی منصوبہ م یں 12 زونز میں 18 لاکھ رہائشی یونٹ تعمیر ہونے تھے ۔
وزیر اعظم عمران خان نے 15 ستمبر 2020کو راوی ریور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔
تبصرے بند ہیں.