The news is by your side.

مسجد نبوی کا تقدس تحریک انصاف کے ہاتھوں پامال

0

جمعرات کو پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اپنے پہلے سرکاری دورہ پر سعودیہ پہنچے ۔ وزیر اعظم اس موقع پر اپنے وسد کے ہمراہ مسجد نبوی حاضری کے لئے پہنچے جہاں کچھ افراد نے سیاسی نعرے بازی کی ۔

شہباز شریف کو چور کہا گیا ، ان کے ساتھ گئے اراکین گارڈز کی حفاظت میں تھے ورنہ مار کٹائی تک نوبت آتی ، جبکہ اسی ہنگامہ کے دوران شاہ زین بگٹی کے بال بھی نوچ لئے گئے ۔

اس ساری کاروائی کے پیچھے عمران خان کے قریبی ساتھی صاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو کا نام بتایا جارہا ہے ۔ سعودی حکومت نے صاحبزادہ جہانگیر اور ان کے تین ساتھیوں کو مسجد نبوی میں نعرے لگانے اور مسجد نبوی کی توہین کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ۔

بتایا جارہا ہے کہ صاحبزادہ جہانگیر نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو مسجد نبوی میں منظم کرکے پوری منصوبہ بندی کے ساتھ مسجد نبوی میں سیاسی نعرے لگائے ۔ مختلف ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ مسجد نبوی میں پی ٹی آئی سپورٹرز نے شاہ زین بگٹی کے بال بھی کھینچے ۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی کا تقدس پامال کرنے میں ملوث ڈیڑھ سو کے قریب افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور افراد کو 5 سال قید ، 60 ہزار ریال جرمانہ اور تاحیات حج و عمرہ پر پابندی لگادی گئی ہے ۔

تفصیلی تفتیش کے بعد جن افراد نے نعرے بازی کے ساتھ دست درازی بھی کی اور گالیاں دیں انہیں کوڑوں کی سزا کے ساتھ عمر قید بھی متوقع ہے ۔

غالب امکان ہے کہ اب پاکستانیوں کے لئے عمرہ و حج ویزا پالیسی سخت شرائط کے ساتھ اپ ڈیٹ کی جائے گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.