The news is by your side.

سال 2022 عام انتخابات کا سال قرار

0

ملک کی موجودہ حکمران پارٹی مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنماؤں نے 2022 کو عام انتخابات کا سال قرار دے دیا ہے ۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ ںے کہا ہمیں معلوم ہے کہ یہ الیکشن کا سال ہے ، الیکشن کمیشن نے 7 ماہ کا وقت مانگا ہے انتخابات 7 ماہ میں ہوں یا 13 ماہ میں ہونے تو ہیں ۔ تحریک انصاف جس شہر میں جلسہ کرے گی اسی شہر میں اس سے بڑا جلسہ کرکے دکھائیں گے ۔ وفاقی کابینہ کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا کا کہنا تھا کہ کابینہ ایک دو روز میں تشکیل پاجائے گی ۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء خورشید شاہ کا بھی عام انتخابات کے حوالہ سے کہنا ہے کہ ہماری یہی خواہش تھی کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں لیکن عمراں خان کی خراب کارکردگی کا بوجھ اٹھا کر الیکشن میں جانا بے وقوفی ہوگی ، انتخابات کراکر حکومت میں آنا بہتر ہوگا ۔

نون لیگ کے رہنماء خرم دستگیر بھی عام انتخابات کے لئے پر عزم ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ معیشت اور خارجہ پالیسی کی صورتحال میں بہتری آئے تو ہی حکومت مدت پوری کرے ورنہ نومبر یا دسمبر میں انتخابات کرادئیے جائیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.