پاکستان کی نوجوان اور باصلاحیت اسپنر طوبیٰ حسن کو آئی سی سی نے مئی کے مہینہ کے لئے عمدہ کارکردگی پر بہترین کرکٹ وویمن کے اعزاز سے نوازا ہے ۔
21 سالہ اسپنر نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا اور 3 میچون کی سیریز میں 5 وکٹیں لیکر سیریز کی بہترین کھلاری قرار پائی تھیں ۔
انہوں نے اپنے کرکٹ کیرئیر کے پہلے میچ میں 8 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پولین کا رستہ دکھایا تھا ۔
طوبیٰ حسن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے یہ اعزاز جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں ۔