ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار پال مائیکل لیوسق المعروف ٹرپل ایچ نے ریسلنگ کو خیر باد کہدیا ہے ۔
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ستمبر 2021 میں ان کی کارڈک سرجری ہوئی جس کے نتیجہ میں ان کے سینہ میں ڈی فیبیلیٹر فٹ کیا گیا جو دل کی دھڑکن کو مدد فراہم کرتا ہے اور لائیو میچ کے دوران مرنا کوئی اچھا خیال نہیں ۔ میں رنگ کو الوداع کرچکا ہوں اور اب کسی سے مقابلہ نہیں کرونگا ۔
1995 میں دبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بننے والے ٹرپل ایچ مقبول اور کامیاب اسٹارز میں سرفہرست ہیں ۔
ریسل مینیا میں انڈر ٹیکر کے بعد ٹرپل ایچ نے سب سے زیادہ 23 مقابلوں میں حصہ لیا انہوں نے ریسل مینیا 35 میں بٹیسٹا کا مقابلہ کیا تھا ۔
انہوں نے 2021 میں رینڈی اورٹن کے ساتھ اپنا آخری میچ کھیلا تھا ۔