موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی ماحول کے استحکام کے لئے اقوام متحدہ نے ایک نئی مہم شروع کی ہے جسے ایکٹ ناؤ کا نام دیا گیا ہے ۔
ایکٹ ناؤ مہم کی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ گھریلو سطح پر توانائی کی بچت کو ممکن بنائیں ، ہیٹرز اور ائیر کنڈیشنز کا استعمال کم سے کم کریں ۔ ایل ای ڈی لائٹس ، کم خرچ برقی آلات ، ڈرائیر کے بجائے دھوپ میں کپڑے سکھانے کے رجحان کو لوگوں میں پروان چڑھانا ہوگا ۔
اس ایکٹ کی سفارشات میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک چوتھائی گرین ہاوس گیسز کا اخراج ٹرانسپورٹ کے ذریعہ ہوتا ہے ۔ پیدل چلنا ، سائیکل چلانا یا پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال یہ وہ طریقہ ہیں جو توانائی کی بچت کو ممکن بناتے ہیں ۔
ہوائی جہاز بڑی مقدار میں گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کا سبب بنتے ہیں اس کے سفر میں کمی سے توانائی کی بچت کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔
ری سائیکل اور مرمت کرکے ناکارہ اشیاء کو قابل استعمال بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
ماحول دوست توانائی کے ذرائع یعنی شمسی اور ہوا سے ایندھن تیار کرنے کی انڈسٹری کو فروغ دینا بھی ایکٹ ناؤ مہم کا حصہ ہونگے ۔