The news is by your side.

انوکھی الرجی جس میں پانی تیزاب بن جاتا ہے

0

امریکی ریاست ایری زونا سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ لڑکی ایک عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جواں سالہ لڑکی میں تین سال قبل پانی سے الرجی کا مسلہ پہلی مرتبی سامنے آیا ۔

یہ نایاب کیس 2 کروڑ میں سے ایک فرد میں پایا جاتا ہے اور ابتک صرف 100 افراد میں یہ نایاب بیماری رپورٹ ہوئی ہے ۔

طبی ماہرین کے مطابق یہ بیماری بلوغت کے وقت رونما ہوتی ہے اور مریضوں کو پانی کی کمی پورا کرنے کے لئے ادویات استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔

ایسے مریض جب بھی نہاتے ہیں تو انہیں تیزابی جلن محسوس ہوتی ہے بلکہ روتے ہوئے جو آنسو جلد پر بہتے ہیں ان سے بھی انہیں اذیت ہوتی ہے ۔

متاثرہ بچی کا کہنا ہے کہ ایک سال میں صرف ایک گلاس پانی بھی نہیں پیا ، پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے انرجی ڈرنکس یا انار کا رس پیتی ہیں ۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی میں کوئی ایسا مرکب موجود ہوتا ہے جسے کچھ انسانوں کا ہاضمہ قبول نہیں کرتا ۔ یہ انفاردی بیماری ہے اس کا خاندان یا جینز سے کوئی تعلق نہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.