The news is by your side.

نمک کے بغیر نمکین کھانا

0

بلند فشار خون کے مریضوں کے لئے ایک بڑی خبر یہ ہے کہ اب وہ بغیر نمک کے کھانے کا سواد بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔

نمک بلند فشار خون کے مریضوں کے لئے زہر ہلاہل کا درجہ رکھتا ہے ۔

اس لئے اس مرض کا شکار افراد بے ذائقہ پھیکا کھانا کھانے پر مجبور ہوتے ہیں ۔

اب انہیں پھیکے کھانے سے نجات مل جائے گی کیونکہ ایک ایسی ایجاد سامنے آئی ہے جو نمک کے بغیر بھی آپ کے کھانے کو نمکین اور ذائقہ دار بنا سکتی ہے ۔

جاپان کے سائنسدانوں نے ایک ایسی چوپ اسٹک بنائی ہے جو بغیر نمک کے کھانے کو نمک کا ذائقہ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

یہ چوپ اسٹک الیکٹرک سمولیشن اور ایک منی کمپیوٹر وئیرایبل کے تحت کام کرتی ہے جو کھانے والے کی کلائی پر بندھا ہوتا ہے ۔ یہ ڈیوائس سوڈیم ائیون ٹرانسمٹ کرتی ہے ۔

جب آپ اس چوپ اسٹک سے کھاتے ہیں تو یہ منہ میں غذا کے نمکین ہونے کا احساس دلاتی ہے ۔

فی الحال یہ ایک پروٹو ٹائپ ہے مگر توقع ہے کہ آئندہ سال یہ چوپ اسٹک صارفین کے لئے دستیاب ہوگی ۔

اس چوپ اسٹک کا عام لوگوں کو تجربہ کروایا گیا جس میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ اس آلہ کے ذریعہ کم یا بغیر نمک والے کھانے نمین محسوس ہوتے ہیں ۔

بنانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ چوپ اسٹک بجلی کا بہت کم استعمال کرتی ہے جو انسانی جسم پر اثر انداز نہیں ہوتی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.