The news is by your side.

پاکستان کا آئین امریکا نے سبوتاژ کیا : روس

0

روس کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق پیر کو روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں اسمبلیوں کا تحلیل ہونا امریکا کی ایک خودمختار ملک کی سالمیت اور اندرونی معاملات میں خود غرضی پر مشتمل شرمناک مداخلت قابل مذمت ہے ۔

وزارت خارضہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کی تحلیلی کا فیصلہ عمران خان کے دورہ روس کے بعد آیا ہے ۔

امریکا اور اس کے اتحادیوں نے ہر ممکن کوشش کی تھی اور شدید دباؤ ڈالا تھا کہ عمران خان دورہ روس سے باز رہے ۔

اس دورہ کے بعد ہونے والی سرگرمیوں میں یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ امریکہ نے باغی عمران خان کو سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

امریکا کی یہ مذموم حرکت ایک ملک کی خود مختاری اور اندرونی معاملات میں دخل اندازی خود غرضی پر مبنی ہے ۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان بیرونی سازش کا الزام لگا کر اسمبلیاں تحلیل کروا چکے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.