The news is by your side.

فرح خان کا بیگ اور جوتے مالیت حیران کن

0

علیم خان کے ایک وائرل انٹرویو میں فرح خان آج کل خبروں میں کافی ڈسکس کی جارہی ہیں ۔

کہا جارہا ہے کہ فرح خان بشریٰ بی بی المعروف پنکی پیرنی کی بیسٹ فرینڈ ہیں اور خاتون اول کے ہر ملکی و بین القوامی دورہ میں ان کے ہمراہ دیکھی جاتی ہیں ۔ حتیٰ کی خاتون اول جب پناہ گاہوں یا ہسپتالوں تک کے دورے کرتی ہیں ان میں بھی فرح خان خاتون اول کے ہمراہ ہوتی ہیں ۔

شنید یہ بھی ہے کہ عمران خان کی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی فرح خان کے گھر ہی ہوئی تھی ۔

ٹوئٹر کے ایک صارف نے فرح خان کی ایک تصویر شئیر کی جس میں محترمہ ہوائی جہاز کی سیٹ پر براجمان ہیں ۔

اس تصویر میں ان کے پیروں میں موجود پیلے رنگ کی چپلیں جو دیکھنے میں معمولی لگ رہی ہیں اور پاؤں میں دھرے بیگ پر کافی بات کی جارہی ہے ۔

فہد مروت نے اپنی توئٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فرح خان کے پاؤں میں دھرے بیگ کی قیمت 90 لاکھ ڈالرز ہے ۔ فرح خان کا یہ بیگ ہرمس برانڈ کا ہے یہ فرانس کی ایک کمپنی ہے جو بیگز اور جوتوں کی تیاری میں شتر مرغ اور مگرمچھ کا چمڑا استعمال کرتی ہے ۔

ہرمس کی ویب سائٹ پر اس بیگ کی جو قیمت درج کی گئی ہے وہ 82 ہزار 500 ڈالرز ہے ۔ یہ بیگ 20 یا 30 مخصوص تعداد میں تیار کئے جاتے ہیں ۔ یہ ایک نایاب اور لگژری برانڈ ہے جو امراء ہی خرید سکتے ہیں ۔

فرح خان کے پیروں میں نظر آنے والی چپلیں بھی ہرمس برانڈ کے ہیں جن کی قیمت 875 امریکی ڈالرز جو تقریبا 1 لاکھ 62 ہزار 762 روپے بنتے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.