The news is by your side.

اہم تقرریوں کے پیچھے کیا عوام ہیں ؟ مریم نواز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے سول اور ملٹری تنازعہ پہ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے اہم تقرریوں پر ملک کو تماشہ بنادیا ہے ۔

وزیر اعظم کے آئینی اختیارات پر کوئی دو رائے نہیں لیکن عمران خان نواز شریف کے مینڈیٹ پر ڈاکہ مار کر وزیر اعظم بنے ہیں اس لئے ان کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ۔

ملکی امور سے متعلق معاملات جو قومی سلامتی سے براہ راست جڑے ہوں ان کے لئے جھاڑ پھونک اور جنتر منتر کا استعمال اور اہم تقرریوں پر کابینہ اور وزراء کے بجائے جنات سے مشاورت ایسے تماشہ کی وجہ بنتے ہیں ۔

اگر آپ کے پاس روحانی طاقتیں ہیں تو آپ ان کا استعمال کرکے عوامی محرومیوں کا ازالہ کیوں نہیں کرتے ؟ ان طاقتوں کو عوامی فلاح کے لئیے استعمال کیوں نہیں کیا جاتا صرف اہم سرکاری تعیناتیوں میں ہی کیوں ان کو برتا جارہا ہے ؟ مہنگائی کے بے قابو جن کو کیوں روحانی طاقتیں کنٹرول نہیں کرتیں ؟

مریم نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید گل افشانی کی کہ آپ ایک شخص کے عہدہ کی میعاد اس لئے بڑھانا چاہتے ہیں کیونکہ وہ آپ کی حکومت چلاتا ہے اور آپ کے مخالفین کو پچھاڑ دیتا ہے ۔ کیا عمران خان قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں اہم تقرریوں کے پیچھے کونسے عوامی مفاد جڑے ہیں ؟ عمران خان کی سیاسی پہچان ہے ہی کیا سوائے ایک منتخب حکومت کے خلاف سازش اور 126 دن کا دھرنا ۔

ہماری پارٹی عوام کے ساتھ ملکر جدوجہد کرے گی کہ آئندہ کوئی عمران خان کی طرح مہرہ بن کر عوامی مینڈیٹ کی تذلیل نہ کرسکے ۔ حکومت مخالف سیاسی اتحاد ایک صفحہ پر ہے اس حوالے سے کوئی ابہام نہ رکھے ۔

تبصرے بند ہیں.