The news is by your side.

ٹنڈو آدم میں مال گاڑی کو حادثہ

سندھ کے ضلع سانگھڑ کے شہر ٹنڈو آدم میں ایک مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ۔

حادثہ کے باعث ٹریک کو آنے والی ٹرینوں کے لئے بند کردیا گیا ہے ۔ ریلوے انتظامیہ نے بوگیوں کو ٹریک سے اتارنے کے لئے کرینیں اور عملہ کراچی سے طلب کرلیا ہے ۔

ریلوے انتظامیہ نے حادثہ کی تفصیل کے بارے میں بتایا کہ مذکورہ مال گاڑی کراچی سے فیصل آباد کے لئے روانہ ہوئی تھی ۔ ٹنڈو آدم کے جھٹیا ریلوے پھاٹک پر کیچڑ کی وجہ سے مال گاڑی کی 5 بوگیاں مکمل طور پر پٹری سے اتر گئیں جبکہ 2 بوگیاں جزوی طور پر پٹری پر ہیں ۔

اس حادثہ کو 10 گھنٹے گزر چکے ہیں اور تاحال ٹریک کو بحال نہیں کیا جاسکا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک بحال ہونے میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.