پاکستان تحریک انصاف کی اراکین کے استعفوں کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی نشست خالی ہوچکی ہے ۔
نومنتخب اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حلف لینے کے فورا بعد پی ٹی آئی کے 123 اراکین کے استعفوں کا جائزہ لینے کی رولنگ دی جبکہ دوسری طرف قائد حزب اختلاف کے انتخاب کا عمل بھی شروع کیا جاچکا ہے ۔
اس وقت قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی سیٹ کے لئے 4 امیدوار موجود ہیں ۔
جن میں پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن نور عالم خان اور راجی ریاض ، گریٹ ڈیموکریٹک الائینس کے غوث بخش مہر اور ق لیگ کے حسین الہی شامل ہیں۔
چاروں امیدواروں نے اپوزیشن قائد کے لئے اپنی خدمات کی انجام دہی سے متعلق درخواست اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے پاس جمع کروادی ہے ۔