The news is by your side.

پیٹرول 21 روپے فی لیٹر مہنگا ہوسکتا ہے

0

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بین القوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ ملاقات کے بعد واطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 21 روپے کی سبسڈی واپس لی جاسکتی ہے جس سے فی لیٹر قیمتوں میں اضافہ ہوگا ۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد جاری ہونے والے بیان سے واضح ہے کہ یہ معاہدہ حکومت کو مشکلات میں کمی لانے کی معاونت فراہم کرنے سے قاصر ہے ۔

مفتاح اسماعیل نے سابقہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو بارودی سرنگوں سے تشبیہ دی لہذا عوام نئی مہنگائی کی لہر کے لئے تیار رہیں ۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ ہم نے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت پاکستان کی اقتصادی پیش رفت اور پالیسیوں پر وزیر خزانہ کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقاتیں کی ہیں ۔

مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹ کے ذریعہ آئی ایم ایف کو جواب دیا کہ فنڈ کی انتظامیہ نے پاکستان کے لئے مالی طور پر اقتصادی ترقی کی حکمت عملی کو بحال کرنے پر مشکور ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.