The news is by your side.

زی گلوبل کی نئی ویب سیریز قاتل حسیناوں کے نام

پاکستانی اداکارؤں سے بھری زی گلوبل کی نئی ویب سیریز 10 دسمبر سے نشر کی جائے گی ۔

اس سیریز میں اہم کردار ادا کرنے والی پاکستانی اداکاراؤں میں صنم سعید ، ثروت گیلانی ، سمیہ ممتاز ، ایمان سلیمان ، بیو رانا ظفر ، فائزہ گیلانی بتاتی ہیں کہ یہ معاشرہ میں موجود عورت کے عام انداز کی نفی اور عورت کے روایتی کردار و تصورات سے یکسر مختلف کہانی پر مبنی سیریز ہے ۔

اس 6 اقساط کی سیریز میں ایک عام عورت کو قاتل میں ڈھلتے ہوئے دکھایا جائے گا ۔ سیریز کے کردار اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر صبر کا مظاہرہ کرنے کے بجائے سخت رد عمل کا اظہار کریں گے ۔ یہ ویب سیریز بتائے گی کہ جب عورت تحمل کی حد پار کرلیتی ہے تو کیا بگاڑ پیدا ہوسکتا ہے ۔ کہانی ایسی عورتوں کے ردعمل پر روشنی ڈالے گی جو اپنی قسمت کا فیصلہ خود لکھنے کی کوشش کرتی ہیں اور ہر قسم کی صورتحال اور معاشرتی دباؤ کو یکسر فراموش کرکے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف سراپا انتقام بن جاتی ہیں ۔

ویب سیریز کی ڈائریکٹر اور کہانی نویس مینو گور کا کہنا ہے کہ مجھے ایسا شو تخلیق کرنے پر خوشی ہے جس میں سسپنس ، ہارر اور مزہ ایک ساتھ ناظر کو محظوظ کرسکیں گے ۔ یہ ویب سیریز عورت کی مظلومیت اور مرد کے تابع زندگی گزارنے کے تصور کو یکسر بدل دے گی ۔ یہ سیریز عورت کو بااختیار بنانے کے علاوہ عورت کے مسائل کو بھی واضح انداز میں پیش کریگی ۔

تبصرے بند ہیں.