The news is by your side.

پاکستانی گلوکارہ گریمی ایوارڈ کے لئے نامزد

پاکستانی گلوکارہ و موسیقار عروج آفتاب 64 ویں گریمی ایوارڈ کے لئے نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں ۔

عروج آفتاب باراک اوباما کی فیورٹ پلے لسٹ میں بھی شامل رہی ہیں ۔

انہوں نے حفیظ ہوشیار پوری کی مشہور زمانہ غزل محبت کرنے والے کم نہ ہونگے جیسی غزل جو مہدی حسن اور فریدہ خانم جیسے لیجنڈری غزل سنگر گا چکے ہیں کو عروج نے اپنے انداز میں گا کر لوگوں کا دل جیتا ۔ ان کی اس غزل سے باراک اوبامہ بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے ۔

عروج آفتاب صوفی طرز کی موسیقی کے لئے جانی جاتی ہیں اور اپنی سحر انگیز آواز و انداز سے مداحوں سے داد حاصل کرچکی ہیں ۔ 2022 کے گریمی ایوارڈ کے لئے ان کی نامزدگی اس بات کا ثبوت ہے کہ بین القوامی حلقوں میں ان کے آواز کے شیدائی موجود ہیں ۔

86 کیٹیگریوں میں گریمی ایوارڈ کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ جن میں جون بٹیسٹ 11 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.