The news is by your side.

انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ مستعفی

0

انگلش اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے سربراہ آئن واٹمور نے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا ہے ۔

برطانوی میڈیا نے استعفیٰ کی وجہ دورہ پاکستان کی منسوخی کو بتایا ہے ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق واٹمور اس فیصلہ کے بعد ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئے تھے ۔ انہوں نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی مشاورت سے باہمی رضامندی کے بعد یہ فیصلہ کیا ۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے دورہ کی اچانک منسوخی کے بعد یکطرفہ طور پر اپنا دورہ ملتوی کردیا تھا ۔ بورڈ کے اس فیصلہ پر برطانوی وزیر اعظم ، سابق کھلاڑیوں اور ٹیم نے بھی تنقید کی تھی اور دورہ کی منسوخی کو بلاجواز قرار دیا تھا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.