The news is by your side.

وزیر اعظم آج استعفیٰ دے سکتے ہیں : لطیف کھوسہ

0

پیپلز پارٹی کے سینئیر رکن جسٹس ریٹائرڈ لطیف کھوسہ نے ڈان میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے آج وزیر اعظم قوم سے خطاب کے دوران استعفیٰ دینے کا اعلان کرسکتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ آج استعفیٰ دینے کی بات کرسکتے ہیں کیونکہ اب ان کے پاس کوئی اور سرپرائز نہیں بچا ہے ۔ یہ ابھی تک کسی غلط فہمی میں بیٹھے ہیں اور سیاسی مظلوم بننے کی کوشش کرسکتے ہیں ۔

وہ آج استعفیٰ دیکر نیا سرپرائز دیں گے پہلے آئین کو پامال کرنا ان کا سرپرائز تھا تمام آئینی صورتحال کا ستیاناس کرکے رکھ دیا اور اسمبلیاں توڑ دیں اور پھر اپنے صدر سے خود کو وزیر اعظم بنوالیا تاکہ اس وکٹ پر یہ ہی کھیلیں ۔

انہوں نے عمران کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کیا عمران کی انا ملک سے بڑی ہے ؟ اس کو لگتا ہے اس کی انا ملک کی عظمت و وقار سے بڑی ہے ۔ تاریخ اس کے ساتھ جو سلوک کرے گی اسے اندازہ نہیں ۔

عمران کے دور حکومت میں ریاست اور عوام کا جو نقصان ہوگیا ہے اور آگے بھی ہوگا کیونکہ آنے والی حکومت کے لئے یہ اتنے کانٹے اور مائنز بچھا کر جارہا ہے کہ بس اللہ ہی کرم کرے ۔ آنے والی حکومت کس طرح عمرانی دور کا ملبہ سمیٹ کر معیشت کو پٹری پر لائے گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.