وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کے مطابق پنجاب میں تمام سرکاری و نجی ادارے 15 ستمبر تک بند رہیں گے ۔
کرونا کے خلاف کام کرنے والے سرکاری ادارہ این سی او سی کی ہدایت پر وزیر تعلیم پنجاب نے اسکولوں کی بندش پر تین روز کا اضافہ کردیا ہے ۔
انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ کرونا کی گھمبیر صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے حفاظتی طور پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔
اس سے پہلے 12 ستمبر تک کی تاریخ اسکولوں کے کھولنے کے لئے مشتہر کی گئی تھی ۔ تاہم اب اس میں 3 دن کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔
پنجاب کے ہائی رسک ایریاز میں ٹرانسپورٹ بھی 15 ستمبر کے بعد بحال کی جائے گی ۔
تبصرے بند ہیں.