آئندہ دو روز میں گرمی کی شدت میں اضافہ
کراچی میں آئندہ دو روز تک گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور اس دوران سمندری ہوائیں بھی موقوف رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کراچی شہر کا پارہ آیندہ دو روز میں 40 ڈگری تک چھونے کی پیشگوئی کی ہے لیکن ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ۔
راجھستان اور خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ شہر میں موجودہ گرمی کی شدت کی وجہ بنے گا ۔
14 ستمبر سے 16 ستمبر تک شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری یا اس سے زیادہ ہوسکتا ہے ۔ اس عرصہ میں سمندری ہوائیں بھی بند رہیں گی ۔ دو روز کے بعد موسم کروٹ بدلے گا اور مون سون کی بارش شہر میں دستک دے سکتی ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.