The news is by your side.

آئی ایم ایف رکن ممالک کے لئے 650 ارب ڈالر کی فنڈنگ کرے گا

آئی ایم ایف کی یہ فنڈنگ رکن ممالک کے لئے اب تک کی جانے والی سب سے بڑی فنڈنگ ہوگی ۔ آئی ایم ایف کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا پر قابو پانے کے لئے رکن ممالک کی فنڈنگ میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ فنڈنگ کے ذریعہ ترقی پذیر اور غریب ممالک کو 275 ارب ڈالر کی ادائیگی کی جائیگی ۔

اس فنڈنگ کی منظوری ایگزیکٹو بورڈ نے دی ہے اور امکان ہے کہ 23 اگست تک یہ رقم رکن ممالک کو فراہم کردی جائے گی اسٹیٹ بنک کے ترجمان کا کہنا ہی کہ اس فیصلہ سے پاکستان کو 2 ارب 80 کروڑ ڈالر رواں ماہ کے آخر تک ملنے کی امید ہے۔

تبصرے بند ہیں.