کسی بھی ملک کی ترقی میں ٹیکنالوجی ایک اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ پاکستان نے ٹیکنالوجی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لئے ایک انقلابی ایپلیکیشن اسمارٹ فونز کے صارفین کے لئے متعارف کروائی ہے ۔ اس ایپ کے ذریعہ شہری اپنے اسمارٹ فونز کا استعمال کرتے ہوئے بائیو میٹرک تصدیق کرسکیں گے ۔
یہ ڈیجیٹل شناخت کی جانب اٹھایا گیا قدم ہے ۔ اس ایپ کی بدولت زندگیوں میں کافی سہولت آجائے گی ۔ یہ ایپ شہریوں ، شناختی معلومات فراہم کرنے والوں ، سرکاری و نجی اداروں کے درمیان مختلف اقسام کی لین دین میں معاون ثابت ہوگی ۔
پاک آئیڈینٹٹی کے نام سے یہ ایپ گوگل پلے سے ڈاون لوڈ کرکے نادرا کے ویب پورٹل سے منسلک کی جاسکے گی ۔
نادرا کے چئیرمین طارق ملک کا کہنا تھا کہ یہ ایپ مستقبل میں پاکستانی نوجوانوں کو ڈیجیٹل شعبہ میں نئی سہولیات ، مصنوعات و خدمات متعارف کروانے میں مددگار ثابت ہوگی ۔ اس ایپ سے بین القوامی کاروباری اداروں کا آن لائن کاروبار پر اعتبار بڑھے گا اور پاکستان میں نئی سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا ۔ ڈیجیٹلی مالیاتی شمولیت اور ریموٹ شناخت میں آسانی ای گورننس میں مثبت نتائج کا سبب بنے گی ۔
اس ایپ کی بدولت سمندر پار پاکستانی بھی ملک میں اپنے معاملات باآسانی چلانے میں خودمختار ہوجائیں گے ۔ نادرا نے اس ایپ کے ذریعہ خصوصی آلات کی اجارہ داری اور کاغذ کے استعمال کے روایتی طریقہ کے خاتمہ کو ممکن بنادیا ہے ۔
وزیر اعظم عمران خان نے آئی ڈی پورٹل کا استعمال کرکے اس ایپ کا افتتاح کیا ۔
تبصرے بند ہیں.