The news is by your side.

ڈیل اسٹین نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

20 برس سے اپنی تیزرفتار گھومتی ہوئی گیندوں سے بلے بازوں کو پریشان کرنے والے جنوبی افریقن اسٹار ڈیل اسٹین نے ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ۔

ان کے شاندار کئیریر جس میں کئی یادگار پرفارمنس تھیں مبصرین و ماہرین کرکٹ نے انہیں جنوبی افریقہ کا عظیم ترین بالر قرار دیا ہے ۔ ڈیل اسٹین نے بین القوامی میچوں میں 699 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں ۔ انہوں نے 93 ٹیسٹ میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی اور 439 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا ۔ اس کے علاوہ 125 ون ڈے میچ اپنے ملک کی جانب سے کھیلے جن میں 196 کھلاڑیوں کو شکار بنایا ۔ 47 ٹی20 میچوں میں انہوں نے 64 کھلاڑی آؤٹ کئے ۔

انہوں نے 93 ٹیسٹ میچوں میں 26 مرتبہ 5 یا اس سے زائد ، ون ڈے میں 3 مرتبہ 5 کھلاڑی آؤٹ کئے ۔ ان کی بہترین باؤلنگ فگر ٹیسٹ میچ میں 51 رنز کے عوض 7 کھلاڑی آؤٹ ، ون ڈے میں 39 رنز پہ 6 کھلاڑی آؤٹ اور ٹی 20 میں 9 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

حالیہ برسوں میں انہیں فٹنس کے مسائل درپیش رہے ۔ ڈیل اسٹین 2015 سے اپنے کندھے کی انجری کیوجہ سے بہت کم میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرپارہے تھے ۔ ٹیسٹ میچوں میں ان کی شرکت نہ ہونے کے برابر رہ گئی تھی ۔ اس دوران انہوں نے کم اوورز کی کرکٹ تک خود کو محدود رکھا تھا ۔ اس تکلیف کیوجہ سے وہ 2019 میں ٹیسٹ میچوں سے ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور ہوئے اور اب انہوں نے حتمی طور پر کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی ۔ انہوں نے آخری 3 میچز پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے لئے کھیلے تھے ۔

 

تبصرے بند ہیں.