ماضی کی مقبول اداکارہ سائرہ بانو کے بارے میں اطلاعات آرہی ہیں کہ وہ پچھلے تین دن سے ہسپتال میں داخل ہیں ۔
انڈین میڈیا کے مطابق سائرہ بانو ممبئی کے ایک مقامی ہسپتال میں داخل ہیں ۔ انہیں بلڈ پریشر سے متعلق شکایت ہے ۔
ستتر سالہ اداکارہ ہندوجہ ہسپتال جہاں ان کے مرحوم شوہر دلیپ کمار بھی زیر علاج رہے تھے تین دن پہلے داخل کیا گیا تھا ۔ آج انہیں انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں منتقل کیا گیا ہے ۔
ڈاکٹرز کے مطابق اب ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے ۔ ان کا بلڈ پریشر نارمل نہیں ہورہا تھا ۔ اس وجہ سے آکسیجن لیول گرا ہوا تھا جو سانس لینے میں دشواری کا سبب بن رہا تھا ۔
یاد رہے کہ دلیپ کمار 7 جولائی 2021 میں اس جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے ۔ سائرہ ان کی دائمی جدائی سے بھی نڈھال ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.