سان فرانسسکو میں دنیا کی پہلی اسمارٹ یو ایس بی کو متعارف کروایا گیا ہے ۔ اب آپ کے قیمتی ڈیٹا تک رسائی کو آپ کے فنگر پرنٹ سے محفوظ کردیا گیا ہے کیونکہ یہ یو ایس بی فنگر پرنٹ سے بند ہوتی اور کھلتی ہے ۔ اس یو ایس بی کو واوا ٹچ یو ایس بی کا نام دیا گیا ہے ۔ اس کی گنجائش میں اضافہ پر کام کیا جارہا ہے اور یہ بہت جلد ایک اور دو ٹیرا بائٹ کی گنجائش کے ساتھ دستیاب ہوگی ۔ اس یو ایس بی پر 10 افراد اپنے فنگر پرنٹ رجستر کرسکتے ہیں ۔ اس طرح قیمتی ڈیٹا عام رسائی سے محفوط کیا جاسکتا ہے ۔ اس یو ایس بی سے 10م جی بی کا ڈیٹا صرف 20 سیکنڈ میں منتقل کیا جاسکتا ہے ۔ اس کی تعارفی قیمت ایک ٹیرا بائٹ کی گنجائش والی یو ایس بی کی قیمت 149 ڈالر اور دو ٹیرا بائٹ کی یو ایس بی 269 ڈالر میں دستیاب ہوگی ۔
کمپنی کے ترجمان کے مطابق اس کو کراؤڈ فنڈگ ویب سائٹ پر رکھا گیا ہے اور یہ بالکل تیار ہے لیکن کرونا کی وبا کیوجہ سے کچھ تاخیر ہوسکتی ہے ۔ یہ دنیا کی پہلی جدید ترین ایس ایس ڈی ٹچ ، یو ایس بی ہے جس کے ڈیٹا کو ہر ممکن طریقہ سے محفوظ بنایا گیا ہے ۔ فنگر پرنٹ کے نا کھلنے کی صورت میں اس کے ڈیٹا تک رسائی ناممکن ہے ۔ اگر سیکیورٹی بڑھائی جائے تو فنگر پرنٹ کے ساتھ پاس ورڈ کا اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔ اس یو ایس بی کی کیفیات کو سمجھنے کے لئے اس میں ایک ایل ای ڈی بھی نصب کی گئی ہے ۔ کسی غلطی کی صورت میں سرخ رنگ ایل ای ڈی کا رنگ سرخ ہوجائے گا ۔ ڈیٹا ٹرانسفر کے وقت نیلی بتی جلے گی ۔ اس کی برق رفتاری کا اندازہ اس کے ڈیٹا ٹرانسفر سے لگایا جاسکتا ہے جو 20 سیکنڈ میں 10 جی بی منتقل کیا جاسکتا ہے ۔ اس طرح یہ کسی بھی برق رفتار معیاری ہارڈ ڈسک سے پانچ گنا زیادہ ہے ۔ ڈیٹا منتقل کرنے کی رفتار 480 سے 540 میگا بائٹس فی سیکنڈ ہے ۔ لیکن یہ رفتار مختلف کمپیوٹرز اور پلیٹ فارمز پر مختلف ہوسکتی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.