The news is by your side.

اللہ کو خوش کرنا واحد مقصد ہے : عمران اشرف

نجی چینل کے مشہور ڈرامہ کہیں دیپ جلے کہیں دل میں بہترین اداکاری پر لکس اسٹائل ایوارڈ میں نامزد ہونے والے اداکار عمران اشرف کا کہنا تھا کہ زندگی کا واحد مقصد اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا ہے ۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرعمران اشرف نے ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں وہ ایک ساحل پر کھڑے ہیں ۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں حمدیہ شاعری کی جس میں وہ اپنے رب سے ہمکلام ہیں ۔

سودے بازی نہیں کرتا میں

صرف صلہ نہیں

اس کی خوشنودی چاہئیے

اس نے جو دے دیا ہے

ساری زندگی اس کا شکر ادا کرتا رہوں

تو بھی بہت کم ہوگا

ان کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کافی سراہ رہے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.