The news is by your side.

کرسٹین اسٹیورٹ ڈیانا کے روپ میں

 

ٹوائلائٹ گرل کرسٹین اسٹیورٹ نے اسپینسر میں شہزادی ڈیانا کا کردار ادا کرکے ناقدین اور مداحوں کو کافی متاثر کیا ہے ۔

انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کے لئے پرنسز آف ویلز کی زندگی پر کافی تحقیق کی اداکارہ کے مطابق یہ کردار ادا کرنا کافی خوفناک تجربہ تھا ۔

ایک غیر ملکی جریدہ کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ المیہ اور افسوسناک کہانیوں میں سے ایک ہے ۔ میں نے صرف ڈیانا کا کردار ہی ادا نہیں کرنا چاہا بلکہ میں انہیں واضح طور پر جاننا چاہتی تھی ۔ میں کبھی کسی کردار کے لئے اتنا پرجوش نہیں ہوئی جتنا اس کردار کو لیکر تھی ۔

انہوں مزید بتایا کہ یہ کہانی کسی نئی معلومات کو آشکار نہیں کرتی ۔ یہ اس وقت ایک کردار پر بیتنے والی صورتحال ہے جو ذاتی تخیل کے بغیر ادھوری ہوگی ۔  ان کا انجام جو بھی ہوا اس سے قطع نظر ہم آج بھی ان سے محبت کرتے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.