The news is by your side.

اپوزیشن رہنماؤں کی پریس کانفرنس

لاہور میں مسلم لیگ نون کے رہنماء احسن اقبال ، رانا ثناء اللہ ، مریم اورنگزیب اور سابق وزیر اعظم شاہد کاقان عباسی نے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی اکاؤنٹس بحالی کیس میں لندن کی عدالت سے بریت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

اس موقع پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت انتقام میں اندھی ہوچکی ہے وہ اپوزیشن پر بے بنیاد الزام لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی پالیسی میں بھی ناکام ہوچکی ہے ۔ آج ایک غیر ملکی عدالت کا فیصلہ جو ان کی درخواست اور دئیے گئے شواہد کی روشنی میں ان کے ہی خلاف آیا اور نون لیگ کے صدر ان الزامات سے بری قرار دئیے گئے جو ان پر کب سے یہ حکومت لگا رہی تھی ۔

ضاقان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی جانب سے پاکستان سے بھیجی گئی تمام رقم قانونی طور پر محفوظ تھی ۔ شہباز اور سلیمان نے اپنی رضامندی سے غیر ملکی ایجنسی کو اپنے اکاؤنٹس کی چھان بین کی اجازت دی ۔ ایجنسی نے بھی عدالت کو پاکستانی حکومت کی حمایت حاصل تھی ۔

عباسی نے مزید کہا کہ ڈی جی نیب لاہور ، ایف آئی اے اور دیگر ایجنسیاں نون لیگ کے صدر پر بے بنیاد الزامات لگانے پر پیش پیش رہے ۔ اب ملک کے وزیر اعظم یہ بیان دے رہے ہیں کہ حکومت کا ان تحقیقات سے کوئی لینا دینا نہیں ۔

مسلم لیگ نون کے سینئر رہنماء احسن اقبال نے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آج تک سابق وزرائے اعثم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے کرپشن میں ملوث ہونے کے شوہد فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ الزام آپ 32 ارب کا لگا رہے ہیں اور 32 روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرپارہے ۔ حکومت اپنی تمام صلاحتیں اپوزیشن کو ذلیل کرنے میں لگا رہی ہے اور عوام بے چاری اس صورتحال میں پس رہی ہے ۔ یہ تمام وقت اور توانائیاں اگر عوامی سہولیات دینے میں خرچ کی جائیں تو اچھے نتائج حاصل ہوں ۔

تبصرے بند ہیں.