ایشیائی ترقیاتی بنک نے کرونا ویکسین کی خریداری کی مد میں پاکستان کے لئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی ہے ۔
پاکستان میں ویکسینیشن پروگرام کو بغیر کسی رکاوٹ جاری رکھنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس قرض سے 3 کروڑ 98 لاکھ افراد کو کرونا ویکسین کی فراہمی میں مدد ملے گی ۔
یاد رہے کہ کرونا ویکسین پروگرام کے لئے سرکاری طور پر 20 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے ۔ قرض کے طور پر ملی ہوئی یہ رقم صرف ویکسین کی خریداری کے لئے استعمال کی جاسکے گی ۔
تبصرے بند ہیں.