نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سندھ بھر میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کی وجہ سے سندھ حکومت کی مدد کا فیصلہ کیا ہے ۔ این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی قیادت میں ایک اجلاس میں کراچی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ۔
این سی او سی کے جاری بیان میں سندھ کے اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے نئے وارڈز کے قیام ، آکسیجن ، وینٹی لیٹرز اور بیڈز کی مزید فراہمی کی منظوری دی گئی ۔ جبکہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے پولیس کی اضافی نفری کی تعیناتی پر بھی غور کیا گیا ۔
تبصرے بند ہیں.