ایشیائی ترقیاتی بنک اور دبئی اسلامی بنک کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے ۔ جس کے مطابق اے ڈی بی پاکستان میں تجارت کے فروغ کے لئے گارنٹیز فراہم کرے گا ۔ اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے ٹریڈ اینڈ سپلائی چین فائنانس پروگرام کے تحت گارنٹیز فراہم کی جائیں گی ۔
اس پروگرام کے تحت پاکستان کو اسٹیل ، کھاد اور مشینری سمیت دیگر شعبہ جات میں 3۔17 ارب ڈالر کی تجارتی امداد فراہم کی جاچکی ہے ۔ اس سلسلہ میں 5 ہزار 891 ٹرانزیکشنز ہوچکی ہیں ۔
ایشیائی ترقیاتی بنک کے مطابق دبئی اسلامک بنک کی شمولیت سے تجارت میں مزید بہتری آئے گی ۔ اس معاہدہ سے چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے کاروبار کو عالمی تجارت سے منسلک کرنے میں معاونت فراہم کی جائے گی ۔
تبصرے بند ہیں.