ثروت گیلانی کو ایک انسٹا پوسٹ میں رکھشا بندھن کے تہوار سے متعلق رسم ادا کرتے دیکھا جارہا ہے ۔
وہ اس تہوار کے متعلق لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے شبھ کامنائیں بھی دے رہی ہیں ۔
ویڈیو میں ثروت اپنے دونوں بچوں کے ساتھ بیٹھی اپنے خانساماں گنیش کو راکھی باندھ رہی ہیں ۔ ثروت کے سامنے ایک تھالی رکھی ہے جس میں کچھ سامان ہے جو وہ گنیش کے بتائے طریقہ سے استعمال کررہی ہیں انہوں نے سب سے پہلے گنیش کے ماتھے پر تلک لگائی پھر اس پر تھالی میں رکھے پھول ڈالے بعد ازاں انہوں نے تھالی میں سے راکھی اٹھا کر گنیش کی کلائی پر باندھی ۔ گنیش نے اس موقع پر ان کے بالوں پر مان بھرا ہاتھ بھی دھرا۔
اس موقع پر وہ کہہ رہی ہیں کہ میں گنیش کو راکھی اس لئے باندھ رہی ہوں تاکہ ہم جنموں تک ساتھ رہیں ۔ انہوں نے اس طرز عمل کو اقلیتوں کے تحفظ اور اچھے معاشرہ کی تشکیل کے لئے ضروری قرار دیا ۔
اس ویڈیو کو صارفین کافی شئیر بھی کررہے ہیں اور اسے کافی سراہا جارہا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.