ملک کے 23ویں وزیر اعظم شہباز شریف نے ہفتہ وار دو سرکاری تعطیلات معطل کردی ہیں اور اب صرف ایک باضابطہ سرکاری چھٹی ہوا کرے گی ۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے قاعدہ کے حساب سے اپنی ذمی داریاں سنبھال لی ہیں ۔
سرکاری دفاتر کے اوقات کار بھی تبدیل کردئیے گئے ہیں دفاتر اب 10 بجے کے بجائے صبح 8 بجے کام شروع کریں گے ۔
وزیر اعظم نے وزیر اعظم ہاؤس کے افسران اور عملہ سے اپنی گفتگو میں کہا کہ کمر کس لیں ، عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں ، ایک لمحہ مزید ضایع نہیں کرنا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایمانداری ، شفافیت ، مستعدی اور انتھک محنت ہمارے رہنماء اصول ہونگے ۔
انہوں نے رمضان بازاروں میں سستی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کئے ۔