The news is by your side.

روس کی یونیورسٹی میں فائرنگ

روس کے شہر پرم کی ایک یونیورسٹی میں پیر کے روز ہونے والی فائرنگ کے نتیجہ میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور کئی دیگر زخمی ہیں ۔

فائرنگ کے واقعہ کے دوران طلبہ نے جان بچانے کے لئے دوسری منزل سے چھلانگیں لگادی ۔

یونیورسٹی کے ترجمان اور پولیس کے مطابق بندوق بردار کو فائرنگ کے واقعہ کے فورا بعد حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

روس کی تحقیقاتی ایجنسی جو بڑئ جرایم کی تحقیق پر مامور ہے نے بتایا کہ حملہ آور یونیورسٹی کا طالب علم ہی ہے ۔

روس میں شہری آتشیں اسلحہ نہیں رکھ سکتے ۔ لیکن بندوقوں کی کچھ اقسام شکار ، حفاظت اور کھیل کے لئے خریدی اور رکھی جاسکتی ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.