The news is by your side.

سی این جی قیمت میں اضافہ

پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے سندھ  کے سی این جی صارفین پر 8 روپے فی کلو کی اضافی رقم کا بم گرادیا ہے ۔ 8 روپے فی کلو کے اضافہ کے ساتھ سی این جی صوبہ میں 148 روپے کلو ہوگئی ہے ۔ اسی طرح پنجاب کے صارفین کے لئے بھی 5 روپے بڑھائے گئے ہیں جس کے بعد پنجاب و خیبر پختونخواہ میں سی این جی کی قیمت 112 روپے فی کلو ہوگئی ہے ۔

چئیرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے بتایا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمت بڑھنے کیوجہ سے سی این جی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے ڈالر کی قدر میں اضافہ کو بھی وجہ ٹھہرایا ہے ۔ ڈالر 164 روپے 20 پیسہ کے ساتھ 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے ۔

یاد رہے کہ ابھی کچھ روز پہلے ہی ایل این جی کی قیمت میں 17 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد ایل این جی کی قیمت 140 روپے فی کلو ہوچکی ہے ۔ سی این جی مالکان کا کہنا ہے کہ حکومتی سیلز ٹیکس میں  اضافی کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ناگزیر ہوچکا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.