The news is by your side.

طالبان کی پیش قدمی : ہرات پر قبضہ اہم کمانڈر بھی گرفتار

ایک صوبائی عہدیدار نے جمعہ کو طالبان کی ایک اور کامیابی ہرات پر قبضہ کی خبر دی ہے اس کے ساتھ ہی 14 علاقے طالبان کے کنٹرول میں آچکے ہیں ۔  ۔ طالبان نے مخالف قوتوں کو زبردست نقصان پہنچاتے ہوئے اہم کمانڈر محمد اسماعیل خان کو بھی حراست میں لے لیا ہے ۔

طالبان کے ترجمان نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد اسماعیل جس نے طالبان کے خلاف لڑائی میں پچھلے کچھ ہفتوں میں کافی سرگرمی دکھائی تھی اب ہماری حراست میں ہے ۔

یاد رہے کہ اسماعیل خان افغانستان کے بہترین جنگجوؤں میں شمار کیا جاتا ہے ۔ اور اپنے ہم عصروں میں شیر آف ہرات کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ اسماعیل خان نے 1980 کی سوویت یونین کے خلاف جنگ میں بھی کافی بہادری کا مظاہرہ کیا تھا ۔ یہ شمالی اتحاد کا ایک اہم رکن بھی تھا ۔ اس اتحاد کی وجہ سے امریکی حمایت یافتہ فوج نے 2001 میں طالبان کا تختہ بھی الٹ دیا تھا ۔ محمد اسماعیل کی گرفتاری جمعہ کو قندھار اور ہرات پر قبضہ کے بعد عمل میں آئی ہے ۔

کئی دن کی جھڑپوں کے بعد جنوب میں دوسرے بڑے شہر قندھار اور مگرب میں ہرات پر طالبان کا قبضہ حکومت کے لئے ایک بہت بڑا دھچکا ثابت ہوگا ۔ اس فتح سے حکومتی فورسز کا حوصلہ اور بھی پسپا ہوجائے گا ۔

 

تبصرے بند ہیں.