سپریم کورٹ نے 16 جون 2021 کو اپنے فیصلہ میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دیا تھا اور 15 منزلہ نسلہ ٹاور کے رجسٹرڈ خریداروں کو تین ماہ کے اندر رقم واپس کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا ۔
نسلہ ٹاور کی غیر قانونی تعمیر کے خلاف فیروز آباد تھانہ میں ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں نسلہ ٹاور کی غیر قانونی تعمیر کی اجازت دینے والے افسران ، سندھی مسلم کو آپریٹو ہاوسنگ سوساٸٹی اور دیگر ذمہ دار اداروں سمیت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کو نامزد کیا گیا ہے ۔
مقدمہ کے متن میں درج کیا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور کو سروس روڈ کے لٸے مخصوص کی گٸی زمین پر غیر قانونی طور پر اپنے اختیار کا ناجاٸز فاٸدہ اٹھاتے ہوٸے بلڈر عبدالقادر نے نامزد اداروں اور افسران کی ملی بھگت سے فلیٹس اور دکانوں کی غیر قانونی تعمیر کی جس پر ایکشن لیتے ہوٸے عدالت ِعالیہ نے فوجداری مقدمہ کا اندراج کرتے ہوٸے زمہ داران کے خلاف کارواٸی کا حکم جاری کیا ۔
تبصرے بند ہیں.