شہنشاہ ظرافت عمر شریف کی نماز جنازہ کی ادائیگی عمر شریف پارک کلفٹن میں مولانا بشیر فاروقی کی امامت میں ادا کردی گئی ۔
نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ میں شہر کی مشہور سیاسی ، سماجی اور شوبز کی شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، صوبائی وزیر سعید غنی، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب، مولانا تنویر الحق تھانوی، فیصل ایدھی، چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال، پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان، پی ایس پی رہنما انیس قائم خانی، ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نمایاں رہے ۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے اعلیٰ انتظامات دیکھے گئے اور پولیس اور رینجر کی بھاری نفری کو جنازہ گاہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تعینات کیا گیا ۔ میت کی منتقلی کے لئے بلاول چورنگی سے ضیاء الدین ہسپتال جانے والی سڑک کو ٹریفک کی روانی کے لئے بند کیا گیا تھا ۔
نماز جنازہ ساڑھے تین بجے ادا کی گئی ۔ جنازہ گاہ میں واک تھرو گیٹ بھی نصب کئے گئے تھے ۔
میت کو تدفین کے لئے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پہنچا دیا گیا ہے جہاں تدفین کا عمل جاری ہے ۔
تبصرے بند ہیں.