وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ وقار مسعود نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ وزیر اعظم نے اکتوبر 2020 میں ڈاکٹر صاحب کو وزیر مملکت کے عہدہ کے لئے نامزد کرکے اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا ۔
ڈاکٹر وقار مسعود ماضی میں سیکریٹری کے بطور اقتصادی امور ، خزانہ ، پیٹرولیم اور ٹیکسٹائل جیسی اہم وزارتوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ وہ مائکرو اکنامکس کے استاد بھی رہے ہیں اور گریجویشن لیول پر انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس میں پڑھاتے رہے ہیں ۔
ان کے استعفیٰ کی وجوہات ابھی تاکہ واضح نہیں ہوسکی ہیں تاہم وزیر خزانہ شوکت ترین سے ان کے اختلافات کو سبب بتایا جارہا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.