خیبر پختون خوا اور پنجاب میں ڈینگی وائرس کے انفیکشن کے متاثرین میں حالیہ اضافہ نے طبی ماہرین میں تشویش کی لہر دوڑادی ہے ۔
جیو نیوز کے مطابق پشاور میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 213 ڈینگی بخار کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
محکمہ صحت خیبرپختون خوا کے مطابق صوبہ بھر میں ایک ہفتہ کے دوران 440 کیسز سامنے آئے اور 6 ہزار 549 افراد کے ڈینگی کے کیس کئے گئے ہیں ۔
دوسری جانب پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 مریض میں ڈینگی کی علامات پائی گئی ہیں ۔ جن میں سے 10 کا تعلق لاہور سے ہے ۔ بریک بون فیور ڈینگی مچھروں سے پیدا ہونے والا ایک عام بخار ہے جو دنیا بھر میں سالانہ لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتا ہے ۔
محکمہ صحت کے عہدیدار کے بیان کے مطابق ڈینگی پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مچھروں کی افزائش نسل کی آئیڈیل صورتحال یعنی مختلف علاقوں میں جمع شدہ پانی مچھروں کی کثرت کی بنیادی وجہ بن رہا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.