The news is by your side.

میتھیو ہیڈن پاکستان کرکٹ کے کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نو منتخب سربراہ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کرکٹ کی بحالی کے لئے ٹیم کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا ۔ اسے تمام سہولتیں اور سپورٹ کے ساتھ ایک برانڈ بنائیں گے ۔

انہوں نے بورڈ کے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کرکٹ کے فروغ کے لئے اپنی تمام قابلیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو درست سمت میں لانا اور اتنا مضبوط بنانا ہے کہ اس کا شمار دوبارہ خطرناک ترین ٹیموں میں ہو ۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کمنٹری باکس میں بیٹھ کر باتیں کرنا اور عملی طور پر کرکٹ کے معاملات کی ذمہ داری لینا آسان نہیں تھا ۔

پاکستان کی تاریخ میں بہت کم کھلاڑیوں کو کرکٹ بورڈ کی سربراہی کا موقع ملا ہے ۔ موجودہ کرکٹ کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے چند طویل المدتی اور کم مدتی منصوبے ہیں جن پر عمل درآمد سے ٹیم کی کارکردگی میں واضح فرق آئے گا ۔

ہمیں اپنی کوچنگ کے معیار کو بہتر بنانا ہوگا ۔ جب تک تکنیک درست نہیں ہوگی صلاحیتوں کا اچھا استعمال نہیں ہوگا تب تک کھیل میں بہتری نہیں آئے گی ۔ تکنیک کو بہتر بنانے کے لئے نئے چیلینجز سے گزرنا ہوگا ۔ پچز کا بہت برا حال ہے ، مستقبل میں ان میں بہتری دیکھنے میں آئے گی ۔

رمیز راجہ نے اپنے پہلے فیصلہ میں کرکٹ ٹیم کے لئے اسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ہیڈن کو بطور کوچ ذمہ داری دینے کی منظوری بھی دی ۔

 

تبصرے بند ہیں.