The news is by your side.

نیوزی لینڈ کے خلاف پاک ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد اور خوشدل شاہ نے ٹیم کو جوائن کیا ہے ۔ اس کے علاوہ زاہد محمود ، شاہنواز دھانی ، محمد وسیم جونئیر اور وکٹ کیپر محمد حارث بھی پاکستانی دستہ کا حصہ ہونگے ۔

ٹیم کی قیادت بابر اعظم ہی کریں گے ۔ 20 رکنی منتخب دستہ میں کپتان بابر اعظم ، نائب کپتان شاداب خان ، عبداللہ شفیع ، امام الحق ، حارث رؤف، حسن علی، فخر زمان، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، افتخار احمد، وکٹ کیپر محمد رضوان ،  وکٹ کیپر محمد حارث، محمد حسنین، محمد نواز، وسیم جونیئر، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، عثمان قادر اور  زاہد محمود شامل ہیں۔

حارث سہیل ، صہیب مقصود ، سلمان علی آغا اور سرفراز احمد پاکستانی ٹیم کا حصہ بننے میں ناکام رہے ۔

تبصرے بند ہیں.