The news is by your side.

بلاول بھٹو نے حلف اٹھا لیا

0

پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو ذرداری نے وزیر خارجہ کے بطور اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا ہے ۔

حلف برداری کی یہ تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت عارف علوی نے ان سے حلف لیا ۔

تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف ، سابق صدر آصف علی ذرداری ، راجہ پرویز اشرف اور سینئیر پی پی پی کی قیادت سمیت دیگر حکومتی اراکین نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر آصفہ بھٹو بھی موجود تھیں ۔

حلف لینے کے بعد صدر عارف علوی نے نئے وزیر خارجہ سے ہاتھ ملایا اور انہیں مبارکباد دی ۔

جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے انہیں گلے سے مل کر مبارک باد دی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.